• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کہیں آپ بھی فاؤنڈیشن کو میک اپ کا غیرضروری حصہ تو نہیں سمجھتیں؟ اگر ایسا ہے تو آج سے اپنی سوچ میں تبدیلی لے آئیں کیونکہ ایک اچھے طریقے سے لگایا گیا فاؤنڈیشن چہرے کے مکمل میک اپ کو بے عیب بنانے کی طاقت رکھتا ہے ۔میک اپ کا آغاز ہی چہرے پر فاؤنڈیشن کے ساتھ ہوتا ہے اور اگر آپ کا لگایا ہوا فاؤنڈیشن چہرے کی جلد کے مطابق نہ ہو تو اس سےنہ صرف میک اپ بلکہ آپ کی شخصیت کا تمام تر تاثر خراب ہو کر رہ جاتا ہے۔اس لئے ضروری ہے کہ فاؤنڈیشن اس مہارت کے ساتھ لگایا جائے کہ وہ جلد کا حصہ نظر آئے ۔ اگرمیک اپ کی بنیاد اچھی ہوگی تب ہی چہرے پر میک اپ اپنا بھرپور تاثر دے گا۔ایک اچھا فاؤنڈیشن کیسا ہونا چاہئے؟ چہرے کی جلدیا رنگت کی مناسبت سے کس قسم کا فاؤنڈیشن استعمال کرنا چاہئے؟فاؤنڈیشن لگانے کے کیا طریقے ہیں؟ اور یہ کہ اسے کتنے مرحلوں میں مکمل کرلیناچاہئے یہ وہ چند سوال ہیں جن کے بارے میںاگر آپ کو مکمل آگاہی ہو تو پھر آپ اپنے چہرے کوایک بھر پور اور بے عیب بیس کا مسکن بنا سکتی ہیں۔ میک اپ کی بنیاد اچھی ہوگی تب ہی چہرے پر میک اپ اپنا بھرپور تاثر دے گا۔

آئیے بات کرتے ہیں فاؤنڈیشن سے متعلق ان اہم نکات پر جن سے آپ کو ضرور آگاہ ہونا چاہئیے۔

فاؤنڈیشن کا انتخاب کیسے کیاجائے ؟

جلد کی رنگت ، ساخت ،اثرات کی مناسبت سے ایک اچھے فاؤنڈیشن کا انتخاب آسان مرحلہ نہیں لیکن اتنا مشکل بھی نہیں جتنا کہ آپ سمجھ رہی ہیں۔ یہ آپ پر منحصر ہے کہ اس مرحلے سے آپ کس طرح نبرد آزما ہوتی ہیں۔ اگر آپ کی جلد زیادہ چکنی ہے تو ایسے فاؤنڈیشن کا انتخاب کریں جو جلد کی چکنائی کم کرسکے۔تاہم اگر آپ کی جلد خشک ہے تو ایسا فاؤنڈیشن استعمال کریں جو آپ کی جلد کو نمی ( موسچرائیزر ) فراہم کر سکے . اس کے استعمال سےخواتین کی جلد دن بھر ترو تازہ اور نکھری نکھری رہتی ہے ۔

فاؤنڈیشن کے شیڈز کا انتخاب اپنے چہرے کی ساخت کے حساب سے کریں۔چونکہ فاؤنڈیشن میں ہلکے، گہرے، گلابی، براؤن اور اورنج شیڈز دستیاب ہوتے ہیں اس لئے ان تمام شیڈز میں سے کسی ایک کا انتخاب خواتین کے لئے مشکل مرحلہ ہوتا ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ جو رنگ آپ کے چہرے کی رنگت سے میچ کرے اسے خریدنے سے پہلے پنے ہاتھ کی پشت پر ہلکا سا لگا کر رب کریںیہاں تک کہ جذب ہونے کے بعد جلد فریش نظر آنے لگے اس سے صحیح رنگ کا انتخاب آسان ہوگا۔ ان میں سے کوئی ایک منتخب کیجئے۔

فاؤنڈیشن لگانے سے پہلے خیال رکھیں !

عمر کے بڑھنے کاسب سے زیادہ اثر ہماری جلد پر پڑتا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ اپنی جلد کے مردہ خلیوں کو صاف کرائیں تاکہ آپ کی جلد چمکتی نظر آئے۔

فاؤنڈیشن لگانے سے پہلےچہرے کی صفائی کے ساتھ ساتھ ٹونر یا موئسچرائزر کا استعمال ضرور کریں یہ آپ کی جلد کو ملائم کرنے میں مدد دے گا ۔

فاؤنڈیشن کیسے لگایا جائے !

فاؤنڈیشن سے متعلق سب سے اہم بات اسے اپلائی کرنے کا طریقہ کار ہے۔

٭فاؤنڈیشن لگانے کے لیے ابتداء نقطوں سے کی جانی چاہئے خواہ آپ کریم فاؤنڈیشن استعمال کررہی ہیں یا لیکوئیڈ؟ دونوں صورتوں میں نقطوں سے آغاز ہی بہترین نتائج دے سکتا ہے۔ چہرے کے مختلف حصوں پر فاؤنڈیشن کے نقطے (دائرے) لگائیے اور پھر اسے انگلیوں کی پوروں کی مدد سے ہموار کرلیں۔ چاہے تو ایک اسٹروک ڈومڈ کا بھی لگا سکتی ہیں۔

٭ چہرے کےہر حصے پرا سپنچ میک اپ برش یا انگلیوں کی مدد سے پھیلائیں آپ کے ہاتھوں کی موومنٹ تھوڑی سی گالوں کی جانب گولائی میں ہونی چاہئے ۔ یہ طریقہ کار آپ کے چہرے کی جھریوں کو کم کرنے میں مدد دے گا ۔

٭ناک اور آنکھوں کے اطراف میں فاؤنڈیشن لگاتے ہوئے احتیاط سے کام لیں۔ فاؤنڈیشن آنکھوں میں نہ جانے پائے البتہ آنکھوں کے اطراف فاؤنڈیشن کی ہلکی سی تہہ بنا لیں تاکہ آئی شیڈز کو دیر تک قائم رکھا جا سکے ۔

٭ماتھے پر فاؤنڈیشن اس طرح لگائیں کہ ماتھے کے درمیانی حصے سے بالوں کے آغاز تک لے جائیں اور بالوں کی جڑوں ساتھ ساتھ اچھی طرح پھیلائیں تاکہ بالوں اور ماتھے کے درمیان واضح لائن کھینچی ہوئی محسوس نہ ہو ۔

٭فاؤنڈیشن مکمل کرنے کے بعد چہرے پر فیس پاؤڈر اپلائی کریں اور برش کی مدد سے تمام چہرے پر پاؤڈر اور فاؤنڈیشن کے پھیلاؤ کو یکساں کرلیں ۔ آپ کا چہرہ ایک دم فریش اور نکھرا ہوا دکھائی دینے لگے گا ۔

لیکوئیڈ فاؤنڈیشن کا انتخاب!

٭لیکوئڈفاؤنڈیشن لگانے سے پہلے چہرے کی کلینزنگ کرلیں۔ ایک معیاری موئسچرائزرکی ہلکی سی تہہ انگلی کی مدد سے لگائیں۔

٭جس کے بعد سن سکرین لوشن ضرورلگایاجائے ۔

٭پھرایک چھوٹا ساقطرہ لیکوئڈفاؤنڈیشن لگائیں اور چہرے کے بڑے بڑے حصوں پرہلکے سے سٹروک لگائیں اور بعد میں بتدریج پورے چہرے پرپھیلادیں۔

٭آنکھوں اور ناک کے گرد بڑی انگلی سے فاؤنڈیشن لگائیں اس کے بعد دوبارہ نیااسفنج استعمال کریں کیونکہ لیکوئڈفاؤنڈیشن سے یہ خراب ہوجاتاہے اور آخرمیں فاؤنڈیشن صحیح طور پر یکجان اور ہم آہنگ نہیں ہوتی اس لئے فاؤنڈیشن میں صفائی کیلئے ضروری ہے کہ سنتھیٹک اسفنج استعمال کریں۔ یا ہربار خشک اسفنج جولیکوئڈمیں بھگو کرمناسب فاؤنڈیشن لگائیں۔

فاؤنڈیشن لگانے کے لئے بہترین برش کا انتخاب

میک اپ میں چہرے پر فاؤنڈیشن لگانا بھی آرٹ ہے اس کے لئے سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کے برش بہترین ہوں اگر آپ صحیح برش کا انتخاب کرنے میں دشواری محسوس کرتی ہیں تو اس کا بہترین حل یہ ہے کہ گیند نما برش فاؤنڈیشن لگانے کے لیے استعمال کریں۔ کیونکہ اس قسم کے برش سے چہرے کے ہر حصہ کو مکمل لیول کی کوریج مل جاتی ہے۔


تازہ ترین