• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس ، 73ویں سالانہ وکٹری ڈے پریڈ کی تیاریاں عروج پر

روس ، 73ویں سالانہ وکٹری ڈے پریڈ کی تیاریاں عروج پر

روس کے دارالحکومت ماسکو کے ریڈ اسکوائر پر9مئی کو ہونیوالی73ویں سالانہ وکٹری ڈے پریڈ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی 73ویں وکٹری ڈے پریڈ کے موقع پر فوجی دستوں کی پریڈ اور جدید جنگی ساز و سامان کی نمائش کا اہتمام کیا جائیگا۔


اسی مناسبت سے دارالحکومت ماسکو میں5اعشاریہ5ایکڑ رقبے پر پھیلے ریڈ اسکوائرپرملٹری اور ایئر فورس اہلکاروں نے ریہرسلز کا آغاز کردیا ہے۔

اس موقع پر جہاں روسی فضائیہ کے70سے زائد فائٹر جیٹ اور ہیلی کاپٹرز طیارے آسمان پر شاندار کرتب بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں وہیں تازہ دم دستے اور مرد و خواتین فوجی اہلکار جدیدبیٹل ٹینکس،میزائل،ٹائیگر آرمڈ وہیکل،آرمڈ پرسنل کیریئر زسمیت دیگر جدیدجنگی ہتھیاروں کے ہمراہ گراؤنڈ پر پریڈ میں حصہ لے رہے ہیں ۔

تازہ ترین