• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 دنیا کی پہلی برقی سڑک تیار

گزشتہ دنوں سویڈن کے ماہرین نےدنیا کی پہلی ’’الیکڑک سڑک ‘‘ تیار کی ہے ،جس میں صرف ایک کیبل کی مدد سے عام گاڑی کو الیکڑک کارمیں تبدیل کیا جا سکے گا اور بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کی بیٹریوں کو بھی چارج کیا جاسکے گا ۔سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں دو کلو میٹر طویل الیکٹرک سڑک کو آزمائش کے لیے کھول دیا گیا ہے ۔

یہ سڑک ایئر پورٹ کے قریب بنائی گئی ہے ۔ماہرین کے مطابق سڑک پر گاڑی چلانے کے لیے اسے الیکٹرک کیبل سے منسلک کیا جاتا ہے ،جب کہ کیبل کا دوسرا سرا سڑک پر لگے الیکٹرک سسٹم سے جوڑ دیا جاتا ہے ،بعدازاں ایک عام گاڑی مکمل طور پر الیکٹرک کارمیں تبدیل ہوجاتی ہے ۔

سویڈن میں 2030 ء تک فیول سے نجات حاصل کرنےا ور تیل کے استعمال میں 70 فی صدتک کمی لانے کے لیے توانائی کے دیگر ذرائع پر کا م کیا جا رہا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت الیکٹرک سڑک کی تعمیر کا فیصلہ کیا گیا جو سڑک پر گزرنے والی گاڑیوں کی بیٹریوں کو چارج بھی کر سکے گی اور گاڑیوں کی روانی کے لیے تیل کے بجائے برقی توانائی کو استعمال کیا جائے گا۔ماہرین آئندہ چند سالوں میں یہ منصوبہ دیگر شہروں تک پھیلانا چاہتے ہیں ،جس کےلیے سویڈن کی حکومت نے عظیم الشان منصوبہ بھی تیار کرلیا ہے ۔ سویڈن کی حکومت اس منصوبے کے ذریعے تیل کے بحران پر متبادل ذرائع سے قابو پانے کے لیے پُر امید ہے۔

عظیم الشان منصوبے پر کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قومی شاہراؤں کو 20 ہزار کلو میٹر تک برقی سڑک میں تبدیل کرلیا گیا تو ہم توانائی کے بحران سے نجات حاصل کرلیں گے ،کیوں کہ سویڈن میں ایک ہائی وے سے دوسرے ہائی وے کے درمیان 45 کلومیٹر ہے کا فاصلہ ہے اور یہ فاصلہ الیکٹرک کار بغیر چارج ہوئے بھی طے کر سکتی ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین