• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کیسے منایا جاتا ہے یورپ میں نئے سال کا جشن

Latest News
کراچی.....جنگ ویب ڈیسک......نئے سال کو خوش آمدید کہنے کا مطلب شہروں کو روشنیوں سے سجانا، آتش بازی اور رنگا رنگ تقریبات کا اہتمام کرنا ہے۔ یورپ کے دس مقامات پر سال نو کا جشن نہایت اہتمام کے ساتح منایا جاتا ہے۔آیئے ذیل میں نظر دوڑائیں کہ کس شہر میں نئے سال کا جشن کس طرح منایا جاتا ہے:

برلن
نئے سال کی آمد کے موقع پر جرمن دارالحکومت کے برانڈن برگ گیٹ پر دس لاکھ سے زائد افراد جمع ہوتے ہیں۔جرمن ریڈیو "ڈوئچے ویلے "کی ایک رپورٹ کے مطابق یہاں نصب شب میں آتش بازی کے بعد پورے شہر میں جشن کا سماں ہوتا ہے۔

لندن
برطانیہ میں نئے سال کا استقبال ملکی پارلیمان کے گریٹ کلاک ٹاور ’بگ بین‘ کی گھنٹیاں بجا کر کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد دریائے ٹیمز پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

ایتھنز
یونانیوں کے لیے نئے سال کا جشن کرسمس سے بھی زیادہ اہم ہوتا ہے۔ یونانی کھانوں سے ایک دوسرے کی آئو بھگت کے ساتھ ساتھ آتش بازی کے بعد روایتی طور پرگھروں میں مختلف کھیل کھیلتے ہیں۔

پیرس
اس موقع پر پیرس کا مرکز آتش بازی کی بو سے بھر جاتا ہے لیکن اِس دوران ایفل ٹاور کی روشنیوں اور لیزر شو کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

روم
دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کے روم کا سینٹ پیٹرز اسکوائر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ نئے سال کی رات اس مقام پر ہزاروں عقیدت مند جمع ہوتے ہیں تا کہ وہ اپنے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کا خصوصی خطاب سن سکیں۔

پراگ
یہاں نئے سال کی آتش بازی قریبی پہاڑوں سے کی جاتی ہے اور چیک دارالحکومت کی سنہری چھتیں روشن ہو جاتی ہیں۔

میڈرڈ
شہر کے مرکزی تاریخی مقام پورٹا ڈیل سول پر بہت بڑی پارٹی ہوتی ہے۔ سپارکلِنگ وائن کے ساتھ ساتھ آپ کو انگور بھی اپنے ساتھ لانا ہوتے ہیں۔ آدھی رات کو ہر گھنٹی بجنے کے ساتھ ایک انگورکھایا جا تا ہے تاکہ نیا سال اچھا رہے۔

ماڈیرا
دنیا بھر کے سیاح نئے سال کا جشن منانے کے لیے پرتگال کے جزیرے ماڈیراپر پہنچتے ہیں۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے مطابق یہاں دنیا کی سب سے بڑی آتش بازی ہوتی ہے۔

جنیوا
سوئٹزر لینڈ کے دارالحکومت میں نئے سال کا جشن منانے کا تھوڑا سا مہنگا طریقہ مقبول ہے۔ اِس آتش بازی سے لطف اندوز ہونے کے لیے جنیوا جھیل میں کشتی پر بیٹھنے کے ساتھ ساتھ ہاتھ میں پسندیدہ مشروب کا ہونا ضروری ہے۔

استنبول
دو براعظموں کا یہ ترک شہر نئے سال کا جشن اپنے مرکزی تقسیم اسکوائر پر مناتا ہے۔ آتش بازی کا بہترین نظارہ غلطہ پُل سے کیا جا سکتا ہے۔ آتش بازی کی روشنی میں استنبول کی ایشیائی سائیڈ پر قدیم عمارتیں دلفریب منظر پیش کرتی ہیں۔
تازہ ترین
تازہ ترین