چین کے علاقے Guangxi میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے ایسی تباہی مچائی کہ نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ۔
شدید بارشوں سے جہا ں کئی علاقے دریا کا منظر پیش کر رہے ہیں وہیں چھ رہائشی عمارتیں بھی زمین بوس ہو گئیں۔
بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے جس کی وجہ سے 379افراد کو علاقے سے منتقل کر دیا گیا ہے ۔
شہریوں کی گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں جو انہیں محفوظ مقام پر پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔