• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مورو: لاشاری برادری کے دوگروپوں میں تصادم کا زخمی چل بسا

محراب پور(نامہ نگار) دو ماہ قبل لاشاری برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے سانول لاشاری جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ یاسین لاشاری شدید زخمی ہوگیا تھا جسے فوری طور پر نوابشاہ اور پھر نوابشاہ سے کراچی ریفر کر دیا گیا تھا جہاں یاسین لاشاری دو ماہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کر گیاجس کی لاش کو ایدھی ایمبولنس کے ذریعے مورو لایا گیا تو گھر میں کہرام مچ گیا جس کے بعد ورثا نے انصاف نہ ملنے اور ملزمان کی عدم گرفتاری پر خاندان کے مردوں ،عورتوں اور بچوں سمیت لاش کو قومی شاہراہ پر رکھ کر دھرنا دیا اور ٹائر جلائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم نے آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا جن میں دو نامعلوم ہیں جبکہ پولیس نے ابھی تک ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے جبکہ بقیہ ملزمان کو پولیس تحفظ دے رہی ہے نوشہروفیروز پولیس کے اعلٰی افسران نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے قومی شاہراہ سے دھرنا ختم کرایا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تازہ ترین