• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روی شاستری کے ساتھ تعلقات کی خبریں فکشن ہیں، نمرت کور

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکاروں اور بھارتی کرکٹرز کے درمیان محبتوں کی کہانی نئی نہیں۔ اطلاعات ہیں کہ سابق بھارتی کرکٹر، کوچ اور کمنٹیٹر روی شاستری اور بولی وڈ اداکارہ نمرت کور کے درمیان قربتیں بڑھ ہیں۔ ممبئی مرر نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ 56 سالہ روی شاستری اور 36 سالہ نمرت کور کے درمیان گزشتہ 2 سال سے تعلقات قائم ہیں۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ دونوں کے درمیان 2015 میں جرمن کارساز کمپنی کی جانب سے ایک کار کو متعارف کرائے جانے کے اشتہار میں کام کرنے کے بعد دونوں میں نزدیکیاں ہوئیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ محبت میں تبدیل ہوگئی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ دونوں کو گزشتہ 2 سال کے درمیان متعدد بار ایک ساتھ دیکھا گیا۔خبر سامنے آنے کے بعد اداکارہ نمرت کور نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے ان خبروں کو فکشن پر مبنی افواہیں قرار دیا۔انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘انہوں نے اپنے متعلق شائع ہونے والی خبریں پڑھیں، جو فکشن سے زیادہ کچھ بھی نہیں تھیں’،نمرت کور نے مزید لکھا کہ حقائق کے بغیر فکشن کو شائع کرنا دوسرے کے لیے تکلیف دہ ہوسکتا ہے۔ساتھ ہی انہوں نے ایسی باتیں کرنے والوں کو بتایا کہ انہیں آئس کریم پسند ہے اور وہ آج کے دن اور موسم کو انجوائے کر رہی ہیں۔ دوسری جانب روی شاستری نے اس حوالے سے تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔خیال رہے کہ ماضی میں روی شاستری کا نام سیف علی خان کی پہلی بیوی امریتا سنگھ کے ساتھ بھی جوڑا جاتا رہا۔نمرت کور کی مشہور فلموں میں ُایئر لفٹ، لنچ باکس، الائچی، پیڈلرز اور لو شو تے چکن کھرانا’ شامل ہیں۔نمرت کور اور روی شاستری نے 2015میں جرمن کار ساز کمپنی ‘آڈی’ کے ایک اشتہار میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس کے بعد ہی ان کے درمیان تعلقات کی چہ مگوئیاں ہوئیں۔

تازہ ترین