• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضمنی انتخابات میں موروثی سیاست کی جھلک

ملک بھر میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں موروثی سیاست کی جھلک دیکھنے میں آئی۔

این اے60 راول پنڈی میں شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد پی ٹی آئی کے امیدوار جبکہ گجرات این اے 69 میں پرویز الٰہی کے بیٹے مونس الٰہی میدان میں ہیں۔

اسی طرح این اے 35 بنوں میں اکرم درانی کے بیٹے زاہد درانی ایم ایم اے کے امیدوار جبکہ پی کے98سےپی ٹی آئی کے شہید اکرام اللہ گنڈا پور کے بیٹے الیکشن لڑرہے ہیں۔

پی کے 78سے شہید ہارون بلور کی بیوہ ثمر ہارون اےاین پی کی امیدوار جبکہ نوشہرہ کے ایک حلقے میں پرویز خٹک کے بیٹے اور ایک حلقے میں بھائی پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکے بھائی عاقب اللہ پی کے44 صوابی سے امیدوار جبکہ پی کے 97 ڈی آئی خان سے علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈاپور میدان میں ہیں۔

تازہ ترین