تھر پارکر کے سول اسپتال مٹھی میں مزید چار بچے غدائی کمی اور بیماریوں کے باعث انتقال کر گئے، غذائیت کی کمی و دیگر امراض سے نومبر کے ابتدائی 3دنوں میں اب تک 7بچے انتقال کرچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ان بچوں کی اموات گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ہوئیں، سول اسپتال مٹھی میں انتقال کرنے والےان چاروں بچوں کی عمریں تین دن، پانچ دن تھیں جبکہ دو نومولود تھے۔
ذرائع محکمہ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ سال رواں میں غذائیت کی کمی و دیگر امراض میں مبتلا ہو کر قحط زدہ تھر پارکر کے 527 بچوں انتقال کر چکے ہیں۔