روس میں واقع سائبیریا کے برفیلے خطے میں ’اوئمیاکون‘ دنیا کا سرد ترین رہائشی علاقہ ہے ۔
اس جگہ زیادہ سے زیادہ سردی منفی 41اور 71درجے سینٹی گریڈ تک پڑتی ہےجس کے نتیجے میں معمولاتِ زندگی شدید متاثر ہوتے ہیںاور یہاں 500 افراد رہائش پذیر ہیں۔
’اوئمیاکون‘نامی دنیا کے اس سرد ترین گاؤں کے باسیوں کی ہمت تو دیکھئے کہ انہوں نے اپنے گھروں سے باہر واش رومز تعمیر کر رکھے ہیں اور ہڈیا ں جما دینے والی سردی میں کئی با ر گھروں سے باہر نکلتے ہیں ۔
شدید سردی کے باعث یہاں مو با ئل فو ن کا م کر نے سے انکار کر دیتے ہیں اور مو با ئل سر وسز بھی بند ہو جا تی ہیں جبکہ یہاں گا ڑیوں کے انجن کو چو بیس گھنٹے آن رکھنا پڑ تا ہے کیونکہ اگر ایک با ر گا ڑی بند کر دی جا ئے تو دوبا رہ اسٹارٹ نہیں ہوتی ۔
یہاں موسم گرما میں بھی درجہ حرارت منفی 40 سے کم نہیں ہوتا۔ سردیوں میں صرف تین گھنٹے بجلی روزانہ میسر ہوتی ہے جس میں لوگ اپنے معمول کے کام انجام دیتے ہیں۔
گاڑیاں نہ چلنے کی صورت میں لوگ پیدل چل کر اپنے معمول کے کام نمٹاتے ہیں۔