• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری صحت کا مولوی امیرشاہ میموریل ہسپتال کا دورہ

پشاور(جنرل رپورٹر) خیبرپختونخوا کے سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل نے پشاور میں قائم مولوی امیر شاہ میموریل ہسپتال کا اچانک دورہ کیااورہسپتال انتظامیہ کو عملے کی حاضری یقینی بنانے اور مریضوں کو معیاری سروسز فراہم کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو فوری سروسز کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ، دورے کے دوران ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عابد حسین نے سیکرٹری صحت کو ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ، سیکرٹری صحت نے ہسپتال میںتمام وارڈز اورشعبوں کا دورہ کیااورصفائی کی صورتحال بھی چیک کی،ڈاکٹر فاروق جمیل نے ایم ایس کو سختی سے ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے جبکہ ہسپتال میں تشویشناک حالت میں لائے گئے مریضوں کوترجیح بنیادوں پر سروسز اور ادوایات فراہم کی جائیں۔
تازہ ترین