• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپالی آرمی چیف کی مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت

نیپالی آرمی چیف جنرل اشوک راج (تصویر سوشل میڈیا)۔
نیپالی آرمی چیف جنرل اشوک راج (تصویر سوشل میڈیا)۔

نیپال کے آرمی چیف نے مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ 

کھٹمنڈو سے برطانوی میڈیا کے مطابق نیپالی آرمی چیف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ نیپالی فوج قومی اتحاد اور ملکی سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔

آرمی چیف جنرل اشوک راج نے کہا کہ مظاہروں میں بہت جانی اور مالی نقصان ہوچکا ہے۔ مظاہرین تحمل کا مظاہرہ کریں، قومی یکجہتی اور امن وامان کا قیام ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ 

نیپالی آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ مظاہروں کے دوران جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں۔

نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں کرفیو کے باوجود جاری احتجاج کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 21 ہو گئی، جبکہ 200 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید