• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داتا دربار سمیت تمام مزاروں سے جوتے رکھنے کی فیس ختم

پنجاب حکومت نے داتا دربار سمیت صوبے کے تمام مزاروں اور درباروں پر حاضری کے لیے آنے والے افراد کو ریلیف دینے کے لیے اعلان کر دیا ۔

یکم جولائی سے داتا دربار اور بادشاہی مسجدسمیت صوبے کے تمام درباروں اور مساجد میں جوتےرکھنےکی فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

حکومت کا کہنا ہےکہ دربار پر آنے والوں کے لیے فری شو ریکس بنائیں گے۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ دربار پر آنے والے لوگوں کے جوتوں کی نگرانی رضا کار کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کو جوتوں کی نگرانی کی فیس سے 10 کروڑ سالانہ کی آمدنی ہوتی تھی ۔

تازہ ترین