• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ ساہیوال،اوکاڑہ بائی پاس سے سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مقتولین کو اغوا کیا

لاہور(نمائندہ جنگ ) سانحہ ساہیوال مقدمے کے مدعی محمد جلیل ولد بشیر کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آرمیں 16 نامعلوم افراد کو نامزدکیا گیا ہے جس میں سے 10اہلکار باوردی جبکہ 6اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے کو نامزد کیا گیا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق صبح 8بجکر 30منٹ پر محمد خلیل ،اپنی اہلیہ نبیلہ ،بیٹی اریبہ خلیل، ذیشان ولد جاوید اختر (ڈرائیور) ،بیٹے محمد عمیر،بیٹی جازبہ اور منیبہ کے ہمراہ لاہورسےبوریوالا ضلع وہاڑی جانے کے لیے نکلا،جب ان لوگوں نے اوکاڑہ بائی پاس کو کرا س کیا تو ایلیٹ کی ایک گاڑی نے جس میں سی ٹی ڈی کے اہلکار سوار تھے انہیں اسلحہ کے زور پر اغوا کیا اور انہیں اپنی من پسند جگہ قادر آباد اڈے کے قریب مین جی ٹی روڈ پر لے گئے اور مقتولین کی گاڑی پر دانستہ طورپرسوچی سمجھی اسکیم کے تحت فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں محمد خلیل ،اس کی اہلیہ نبیلہ ،بیٹی اریبہ خلیل، ذیشان ولد جاوید اختر (ڈرائیور)شہید ہو گئے ۔جبکہ بیٹا عمیر ،بیٹی منیبہ اورجازبہ زخمی ہوگئے۔

تازہ ترین