• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں ٹائیفائیڈ کے مریضوں میں اضافہ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹائیفائیڈ کے موذی مرض میں مبتلا افراد میں اضافہ ہونے لگا ہے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں 2 ماہ میں ٹائیفائیڈ کے 57 ہزار 716 کیسز رپورٹ ہوئے،ان ٹائیفائیڈ کیسز میں لاہور سر فہرست ہے۔

محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ جنوری سے فروری تک 7 ہزار 345 مریض ٹائیفائیڈ میں مبتلا ہوچکے ہیں، شیخوپورہ میں ٹائیفائیڈ کے 5 ہزار 530 اور اوکاڑہ میں 3 ہزار 483 کیسز سامنے آئے۔

طبی ماہرین نے ٹائیفائیڈ کا مرض پھیلنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ ٹائیفائیڈ سے بچنے کے لیے شہری پانی ابال کر پئیں۔

تازہ ترین