• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے کی ایک اور ایئر ہوسٹس پیرس میں فرار

قومی ائیر لائن (پی آئی اے) کی ایک اور ایئرہوسٹس بیرون ملک ڈیوٹی کے دوران فرار ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی پی آئی اے کی ائیر ہوسٹس شازیہ ڈیوٹی کے دوران پیرس سے فرار ہو گئی، مذکورہ فضائی میزبان گزشتہ روز لاہور سے پیرس کی فلائٹ پر گئی تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پیرس کے ہوٹل سے ائیر ہوسٹس شازیہ بغیر کسی کو بتائے سامان لے کر بیلجیئم چلی گئی،بیلجیئم جانے سے پہلے شازیہ نے نوکری سے استعفیٰ لکھ کر ٹیبل پر رکھ دیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن کے دیگر عملے نے شازیہ کا استعفیٰ دیکھ کر اعلیٰ حکام کو اس سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایئر ہوسٹس شازیہ نے لاہور سے سفارش کے ذریعے اپنی ڈیوٹی پیرس جانے والی فلائٹ پر لگوائی تھی، پی آئی اے انتظامیہ نے صورت حال سے واقف ہونے کے بعد معاملے کی انکوائری شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین