• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لفظ ’ماں‘ کانوں میں پڑتے ہی ذہن میں محبت اور قربانی کے جذبے کا تصور اُبھرتا ہے، جو خود پریشانی اٹھاتی ہے لیکن اپنے بچوں کی اچھی پرورش اور آرام میں کمی نہیں آنے دیتی۔

ایسی ہی ایک ماں نے اپنی بیٹی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا اور جب کامیابی پر بیٹی کو گولڈ میڈل دیا گیا تو اُس نے اپنی ماں کو اُس کا صحیح حق دار قرار دے دیا۔

خیبرپختونخوا اسمبلی کی رکن مومنہ باسط نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے کہا ہے کہ انجینئرینگ یونیورسٹی پشاورکی ایک طالبہ نے مائننگ انجینئرنگ میں گولڈمیڈل حاصل کیا، جب وائس چانسلر نے اس کو گولڈ میڈل سے نوازنا چاہا توطالبہ نے درخواست کی کہ’’یہ گولڈ میڈل میری ماں کو دیا جائے جس نے ہمیں یتیم ہونے کے باوجوپڑھایا اور اس مقام پر پہنچایا‘‘

شاباش ماں ـ شاباش بیٹی

تازہ ترین