• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’قول و فعل کے تضاد کی ریس، حکمران پہلے نمبر پر ہیں‘

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ قول و فعل میں تضاد کی میراتھن ریس میں حکمران پہلے نمبر پر ہیں۔

ایک بیان میں نیئر بخاری نے کالا دھن سفید کرنے کی ایمنسٹی اسکیم کو مسترد کردیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اشرافیہ کی نمائندہ حکومت اشرافیہ کی سہولت کاری کر رہی ہے، ناجائز ذرائع سے آمدن کو قانونی تحفظ دیا جا رہا ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ قول وفعل میں تضاد کی میراتھن ریس میں حکمران پہلے نمبر پر ہیں،جان بوجھ کر طبقاتی تقسیم بڑھانا خطرناک ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سبز باغ دکھا کر یوٹرن لینے جیسے اقدامات بدترین ناکامی ہیں، تبدیلی کے نعرے اور اعلانات پانی پر لکیر ثابت ہوئے۔

نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ حکمران اپنے طبقے کی مراعات میں اضافہ کرتے چلے جا رہے ہیں،امیر کو امیر تر کرنے کی پالیسیاں زہر قاتل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی خودکشیوں پر مجبور ہیں، حکومت کا مزید اقتدار میں رہنا عوام کی زندگیاں داؤ پر لگانے کے مترادف ہے۔

تازہ ترین