• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’ادارے نیوٹرل ہوں ،دباؤ میں نہ آئیں‘‘

آئی جی سندھ کے بعد ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام سرور جمالی نے نئے پولیس قانون پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے نیوٹرل ہوں دائیں بائیں سے دباؤ میں نہ آئیں۔

حیدرآباد میں ایس ایس پی آفس میں شکایت سیل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینئر افسران کے تقرریاں اور تبادلے ہمیشہ حکومت کرتی آئی ہے، تاہم سندھ ہائی کورٹ میں اے ڈی خواجہ کیس میں عدالت کے فیصلے کے بعد یہ اختیار آئی جی سندھ کے پاس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا سندھ اسمبلی میں قانون سازی کرنا حق ہے تاہم دیکھنا ہے کہ عدالت اس قانون سازی کے عمل کو کس طرح دیکھتی ہے یہ قانون سازی آئین اور قانون کے مطابق ہے یا نہیں ۔

غلام سرور جمالی نے کہا کہ سندھ اسمبلی نے جنرل مشرف کے 2002 کے پولیس قانون کو اسمبلی میں منظور کرایا ہے عدالت سمجھے گی تو اسے رد بھی کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامشورو ٹول پلازہ پر پولیس تشدد قابل مذمت ہے ایف ڈبلیو او کے افسران نے اتفاق کیا ہے کہ پولیس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

تازہ ترین