• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرائبل یوتھ اسمبلی کابچی کے قتل اور مبینہ زیادتی کیخلاف مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر) ٹرائبل یوتھ اسمبلی نے اسلام آباد میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں دس سالہ معصوم بچی فرشتہ مہمند کے بہیمانہ قتل اور مبینہ زیادتی کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اورکہا کہ اس انسانیت سوز واقعہ کیخلاف حکومت کی خاموشی اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی عدم فراہمی انتہائی افسوسناک ہے۔ مظاہرے کی قیادت چیئر مین یاسر خان صا فی ،نا ئب صدر عثمان آفر یدی ،جا ئنٹ سیکرٹر ی فاروق بنگش اور شا ہد روغا نی کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ فرشتہ کو اسلام آباد سے اٹھا کر پانچ دن تک لاپتہ کرنا اور بعد ازاں ان کی لاش پولیس اور دیگر اداروں کی ناکامی ہے ،فرشتہ نام بچی کو 15 مئی کو اسلام آباد میں اس کے گھر کے قریب سے اغواء کیا گیا تھاجبکہ 4 دن تک ایف ائی آر درج نہیں کرائی گئی،19 مئی کو سیاسی پارٹیوں کی دباؤ پر ایف آئی آر درج کرائی گئی جس کے بعد معصوم فرشتہ کا لاش جنگل کے قریب سے ملی ،حکومت متعلقہ تھانہ پولیس کیخلاف مقدمہ درج کرکے فرشتہ کے والدین کو انصاف فراہم کرے۔ان کا کہنا تھا کہ دس سالہ بچی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنانا اور اس کی بعد اس کو قتل کر کے پھینکتا غیر انسانی عمل ہیں، پولیس کی عدم تعاون اور غفلت کی وجہ سے یہ سب کچھ ہوا۔انہوں نے حکومت سے مطا لبہ ننھی فرشتہ کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردارتک پہنچایاجا ئے۔
تازہ ترین