• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ڈوسا کنگ‘ کے نام سے مشہور بھارتی کاروباری شخصیت راجا گوپال کی آج صبح دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔

بھارتی میڈیارپورٹس کے مطابق سروانا بھون نامی بین الاقوامی ریستورانٹس کے مالک 71 سالہ راجا گوپال پر اپنے ایک ملازم پرنس شانتھا کمار کے قتل میں ملوث ہونے کے الزامات تھے۔

راجا گوپال ایک نجومی کے کہنے پر اپنے ملازم پرنس شانتھا کمار کی بیوی ’جیوا جوتھی‘ سے تیسری شادی کرنا چاہتے تھے، راجاگوپال کے اعصاب پر اُن کے ملازم کی بیوی سوار ہو گئی تھی، شادی کا راستہ آسان بنانے کے لیے راج نے 2001 میں ملازم کو قتل کرادیا تھا ۔

شوہر کے لاپتہ ہونے پر جیواجوتھی   نے پولیس سے رابطہ کرتے ہوئے راج گوپال کے خلاف رپورٹ درج کروائی، پولیس کے مطابق اُن کے شوہر کی لاش ایک جنگل سے ملی اور پولیس نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ اُن کے شوہر شانتھا کمار کو گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔

راجا گوپال 2003ء میں بھی اسی سلسلے کے ایک اسکینڈل میں ملوث تھے جس میں اُنہوں نے اسی عورت (ملازم کی بیوی) کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی جس پر خاتون کی فیملی کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش اور اُس کے بھائی پر تشدد بھی شامل تھا۔

ملازم کے قتل اور اُس کی بیوی کو ڈرانے دھمکانے والے راجا گوپال کو 2004ء میں مقامی عدالت نے دس سال قید کی سزا سنائی تھی مگر بعد میں چنائی ہائی کورٹ نے ان کی سزا کو عمر قید میں بدل دیا تھا۔

2009ء میں مجرم قرار پائے جانے کے بعد سے راجا گوپال عمر قید سے بچنے کی کوششیں کر رہے تھے، رواں ماہ 7 جولائی کو جب ان کی آخری اپیل مسترد ہوگئی تو انہوں نے خود کو چنائی کی عدالت کے حوالے کر دیا جبکہ قتل کے جرم میں عمر قید سے بچنے کی آخری اپیل بھی ناکام ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ راجا گوپال طویل عرصے سے علیل تھے جس کے بعد 7 جولائی 2019 کو اُن کے وکیل کی جانب سے اپیل کی گئی تھی کے بیماری کے باعث ملزم کی سزا میں نرمی برتی جائے جبکہ اس اپیل کو بھی سپریم کورٹ کی طرف سے مسترد کردیا گیا تھا۔

سروانا بھون کے دنیا بھر میں 80 ریستورانٹس ہیں اور ان کے ہزاروں ملازمین ہیں جبکہ ان کے نیویارک، لندن اور سڈنی میں بھی ریسٹورانٹس ہیں۔

اپنے ریستورانٹس میں جنوبی بھارت کی معروف ڈش ’ڈوسا ‘ متعارف کرنے کے حوالے سے راجا گوپال کو ’ ڈوسا کنگ ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ 

تازہ ترین