• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان: اینی میشن اسٹوڈیو میں آتشزدگی، ہلاکتیں 33 ہوگئیں

جاپان کے کیوٹو اینی میشن اسٹوڈیو میں آگ لگنے کے واقعے میں اموات کی تعداد 33 ہوگئی۔  واقعہ جاپان کے شہر کیوٹو میں پیش آیا۔


مقامی پولیس کے مطابق نامعلوم شخص نے اسٹوڈیو میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد ایک مادہ پھینکا جس سے اسٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔

واقعے میں ملوث مشتبہ شخص بھی زخمی ہوا ہے جسے حراست میں لے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حملے کے مقاصد کا ابھی پتا نہیں چل سکا ہے۔ 

تازہ ترین