• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم امریکا سے واپسی پر قطر پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان دورہ امریکا سے واپسی پر قطر پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے وزیراعظم عمران خان کا حمد ائر پورٹ پر استقبال کیا۔


وزیراعظم نے دوحہ میں مختصر قیام کیا، عمران خان اور شیخ عبداللہ بن نصر کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد،زلفی بخاری اور سیکریٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

3روزہ دورہ امریکا میں وزیراعظم عمران خان نے سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں سمیٹیں۔

عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر، افغان امن عمل اور باہمی تعلقات بہتر بنانے پر بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے واشنگٹن میں ملاقات کی،امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر اور ارکان سے بھی ملے۔

واشنگٹن میں یو ایس انسٹی ٹیوٹ آف پیس سے خطاب کیا ،تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں سے بھی ملے ۔

تازہ ترین