• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کرکٹ ورلڈ کپ فائنل،متنازع قانون پر نظرثانی ہوگی،ایم سی سی


لندن (نیوز ایجنسیز) دنیائے کرکٹ میں قانون ساز کلب میری لیبون کرکٹ کلب نے ورلڈکپ کرکٹ فائنل میں ہونے والے تنازع کے بعد قانون پر نظرثانی کا اعلان کیا ہے۔ ایم سی سی کا کہنا ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ فائنل میں اوور تھرو واقعے پر نظرثانی کی جائے گی۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میں گپٹل کے اوور تھرو پر ایمپائر نے 5 کی بجائے 6 رنز دیئے تھے جس پر تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ ایم سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ کرکٹ کمیٹی اوور تھرو سے متعلق آئی سی سی کے قانون 19.8 پر تبادلہ خیال کر چکی ہے اور انہوں نے اس قانون کو کلیئر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ لاز سب کمیٹی ستمبر میں اس معاملے پر نظرثانی کرے گی۔ واضح رہے کہ سری لنکن امپائر دھرما سینا بھی فائنل میں 5 کی بجائے 6 رنز دینے کے فیصلے پر اپنی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں۔

تازہ ترین