• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور یورپ کی مریخ کیلئے مشترکہ خلائی گاڑی کا ایک اور تجربہ ناکام

کراچی (نیوز ڈیسک) یورپ اور روس کی مشترکہ کوشش کے تحت مریخ پر بھیجنے کیلئے تیار کی جانے والی خلائی گاڑی کے تجربے کو ایک اور دھچکا لگا ہے۔ ماہرین کے مطابق، مریخ کی سطح پر اترنے کیلئے جو پیراشوت لینڈنگ سسٹم بنایا گیا ہے وہ اپنے ابتدائی تجربات میں ناکام ہو گیا۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پیراشوٹ سسٹم کا تجربہ سوئیڈن کی لیبارٹری میں کیا جا رہا ہے اور یہ خلائی گاڑی کے تجربات کے دوران دوسری بڑی ناکامی قرار دی جا رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، یورپ اور روس مل کر آئندہ سال یہ گاڑی مریخ بھیجنا چاہتے ہیں لیکن پیراشوٹ سسٹم کی ناکامی سے لگتا ہے کہ یہ پروجیکٹ وقت پر مکمل نہیں ہو پائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خلائی گاڑی کو آئندہ سال مریخ کیلئے روانہ کرنا ہے تو اگلا تجربہ لازماً کامیاب ہونا چاہئے۔
تازہ ترین