ملتان(سٹاف رپورٹر)جامعہ زکریا کا15واں کانووکیشن 21اگست کو جناح آڈیٹوریم میں ہوگا جس میں گورنر پنجاب چوہدری سرور بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ،بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نےکانووکیشن کےلئے تیاریاں شروع کردی ہیں ،کانووکیشن میں 8فیکلٹی کے 4ہزار سے زائد طلبا کو ڈگریاں دی جائیں گی ، کانووکیشن میں شرکت کرنے والے طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مخصوص گاؤن پہنکر آئیں جس کا بندوبست وہ خود کریں گے ، بغیر گاؤنکے کسی طالبعلم کو ہال میں داخل نہیں ہونےدیا جائےگا، گاؤن کرایہ پر دینے والی فرم 20 اگست کو یونیورسٹی پہنچ جائے گی اور اسی روز کانووکیشن کی ریہرسل ہوگی۔