• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرجیل خان کی کرکٹ میں واپسی کیلئے روڈ میپ تیار، پی سی بی

  کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ دھارے میں شامل ہونے کے لئے شرجیل کو ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا۔ ڈائریکٹر پی سی بی سکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن لیفٹنینٹ کرنل ریٹائرڈ آصف محمود کا کہنا ہے کہ شرجیل خان نے ملاقات میں اپنے عمل پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کیا ہے۔ پی سی بی کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا ۔ پیر کو شرجیل خان نے اپنے وکیل کے ساتھ پی سی بی حکام سے ملاقات کی ۔ ان کی کرکٹ میں واپسی کا روڈ میپ ترتیب دیا گیا۔ پی سی بی اعلامیے کے مطابق ری ہیب پروگرام کے مطابق شرجیل خان کو اینٹی کرپشن کوڈ پر لیکچر لینا اور دینا ہوگا۔ سوشل سروس کے طور پر یتیم خانے کا دورہ کرنا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹنگ اسٹاف کیساتھ ایک نشست رکھنی ہوگی جس میں وہ ندامت کا اظہار کریں گے۔ شرجیل خان پر پی ایس ایل 2 میں اسپاٹ فکسنگ پر پابندی لگادی گئی تھی۔ شرجیل خان کی سزا 10 اگست کو ختم ہوئی جس کے بعد اب وہ ایک بار پھر قومی ٹیم کی نمائندگی کے خواہش مند ہیں۔

تازہ ترین