• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے اپنے آئین اور عالمی قوانین کو توڑا ہے ،سردار شجاع عالم

ڈبلن(فروخ وسیم بٹ) ڈبلن میں سفیر پاکستان سردار شجاع عالم نے کہا ہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو معطل کر کے غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے۔ اس سے بھارت نے اپنے آئین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی قوانین کو بھی توڑا ہے۔انہوں نے جنگ لندن کو خصوصی بات چیت میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ہی ختم کردی ہے اور جب سے بھارت نے یہ غیرقانونی اقدام اٹھایا ہے کشمیر میں سات لاکھ فوج تعینات تھی اس میں دو لاکھ کا اضافہ کردیا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر میں سات سے نو ملین تک افراد کو گھر میں محصور کر دیا ہے اور جتنے بھی سیاسی قائدین ہیں اور جو ان کے ساتھی ہیں ان سب کو بند کر دیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کافی متحرک ہے پچھلے دنوں انہوں نے ڈبلن اور لمرک اور گالوے میں احتجاجی ریلیاں بھی نکالی ہیں اور بالخصوص لمرک ریلی کی قیادت تو لمرک کے میئر نے خود کی اس کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے ایک کمپین بھی شروع کی ہوئی ہے اور ان کے جتنے بھی سیاسی قائدین ہیں وہ چاہے ممبر آف پارلیمنٹ ہیں یا صوبائی وزراء ہیں وہ انہیں کشمیر کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارت خانہ بھی سفارتی سطح پر تمام ذرائع بروئے کار لا کر یہاں کی ممبر پارلیمنٹ اور ممبر یورپین پارلیمنٹ کی علاوہ یہاں کی جتنی بھی انسانی حقوق کی تنظیمیں ہیں ان کے سامنے کشمیر ایشو کو اجاگر کر رہا ہے کہ بھارت کس طرح ظلم سے کشمیر کے مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے اس سلسلے میں میں نے ملاقاتوںکا سلسلہ بھی شروع کر دیا ہے میں انفرادی طور پر ممبرز آف پارلیمنٹ اور ممبرز یورپین پارلیمنٹ سے مل رہا ہوں اور کشمیر میں بھارت جو ظلم و بربریت کر رہا ہے انہیں آگاہ کر رہا ہوں اور ان سے سپورٹ حاصل کر رہا ہوں کہ وہ اس آواز کو اپنی پارلیمنٹ اور یورپین پارلیمنٹ میں اٹھائیں۔
تازہ ترین