• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات ، 8 جاں بحق


سندھ کے علاقے حب، خضدار اور شکارپور میں مختلف ٹریفک حادثات میں 8افراد جاں بحق جبکہ خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کےمطابق شکارپور کی تحصیل خانپور انڈس ہائی وے رحیم آباد موڑ پر مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت3 افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ 15سے زائد مسافر زخمی ہوئے۔ متاثرین کو خانپوراور شکارپور کےاسپتالوں میں متنقل کردیاگیاہے۔


دوسری جانب خضدار کی قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرک میں ٹکر سے 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

میتوں اور زخمی فرد کو بر وقت کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حب کےقریب وندر کے مقام پرحسن ہوٹل کے قریب کوچ اور وین میں تصادم ہوا۔ جس کے نتیجےمیں وین میں سوار 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں اور لاشوں کو رولر ہیلتھ سینٹر وندر منتقل کردیاگیا۔

تازہ ترین