• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مقبوضہ کشمیر، 22 ویں روز بھی کرفیو، زندگی مفلوج، عوام پر تشدد، اعلیٰ افسر مستعفی

سرینگر (نیوز ایجنسی ) مقبوضہ کشمیر میں مسلسل22 ویں روز بھی وادی کشمیر اور جموں خطے کے پانچ اضلاع میں کرفیو اور دیگر پابندیاں جاری رہیں، کاروبار زندگی مفلوج، فورسز کا کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرنے والے عوام پر تشدد،انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے آفیسر کنان گوپی ناتھن نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بنیادی حقوق سے محروم کئے جانے پر احتجاجاً استعفٰی دے دیا ہے.

مقبوضہ کشمیر، 22 ویں روز بھی کرفیو


سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ جمہوری معاشروں میں کرفیو اور مواصلاتی پابندیاں ناقابل قبول ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق لاکھوں لوگوں کے گھروں میں محصور ہونے کے باعث انہیں بچوں کے لےے خوراک ، غذائی اجناس اور زندگی بچانے والی ادویات سمیت اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامناہے جبکہ جموںوکشمیر اپنے ہی باشندوں کے لےے ایک بڑی جیل بن چکا ہے۔ بی جے پی حکومت کی طرف سے 5اگست کو جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعدوادی کشمیر اور جموںخطے کے ڈوڈہ ،کشتواڑ، پونچھ، رام بن اور راجوری اضلاع میں ٹیلیفون ، موبائل اور انٹرنیٹ سروسزسمیت تمام مواصلاتی رابطے منقطع اور ٹیلیویڑن کی نشریات بندہیں۔

تازہ ترین