ملتان (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب نےخزانہ دار کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن نہ ہونے کے حوالے سے وائس چانسلر جامعہ زکریاسے وضاحت طلب کی ہے کہ خزانہ دار ڈاکٹر عمر فاروق کی ڈیپوٹیشن پر زکریا یونیورسٹی میں تعیناتی فروری 2019ء سے ختم ہونے کے باوجود وہ اب تک کس اتھارٹی کے تحت یونیورسٹی میں بطور خزانہ دار فرائض انجام دے رہے ہیں، بتایا گیا ہے گورنر پنجاب نے اس بات کا نوٹس مبینہ طور پر پروفیسر ڈاکٹر اسحاق فانی کے نام سے ملنے والی درخواست پر لیا ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ نے گورنر پنجاب کو تھرو پراپر چینل درخواست نہ بھجوانے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔