• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں پبلک سیفٹی اور پولیس کمپلین کمیشن قائم

سندھ حکومت نے پبلک سیفٹی کمیشن اورپولیس کمپلین کمیشن قائم کردیا، تیرہ رکنی کمیشن، پولیس ایکٹ 2019 کےتحت قائم کیاگیاہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے پبلک سیفٹی کمیشن کےقیام کانوٹیفکشین جاری کردیا گیا ہے۔ تیرہ رکنی پبلک سیفٹی کمیشن کاچیئرمین وزیرداخلہ سندھ ہوگا، جبکہ تیرہ رکنی کمیشن میں چھ اراکین سندھ اسمبلی بھی شامل ہونگے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے شرجیل میمن، امدادعلی پتافی، شمیم ممتاز، شہنازبیگم شامل ہونگے۔جبکہ پاکستان تحریک انصاف کےمحمدعلی عزیز، جی ڈی اے سےحسنین علی مرزا رکن کمیشن ہونگے۔

دیگراراکین میں کرامت علی، ناظم حاجی، بیرسٹرحیاایمان زاہد، روبینہ بروہی، جھمٹ مل ایڈوکیٹ اورقربان علی ملانوشامل ہیں۔

واضح رہے کہ سندھ میں وزارت داخلہ کا قلمدان وزیراعلیٰ سندھ کےپاس ہے، لہٰذا وہ اس کمیشن کے چیئرمین ہونگے۔

تازہ ترین