• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باچا خان کے فلسفے پر عمل پیراہوکر عدم تشدد کا راستہ اپنانا ہوگا،پشتون ایس ایف

کوئٹہ (آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی صدر ملک انعام کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں باچا خان کے فلسفے پر عمل پیرا ہوکر عدم تشدد کے راستے کو اپنا یا جائے گا۔ فیڈریشن اپنے تنظیمی فیصلوں میں مکمل آزاد ہے اور پارٹی پالیسی کاپابند رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ فیڈریشن کا بنیادی مقصد اور اغراض حالات کا مقابلہ دانش اور علم کے ذریعے کرینگے۔انہوں نے کہاکہ اس جدید دور میں وہی قوم مشکل حالات کا مقابلہ کرسکتی ہے جو معاشرہ ترقی یافتہ اور تعلیم یافتہ ہو اس لیے فیڈریشن کے تمام کارکنان سیاسی جدوجہد کے ساتھ علمی اور تعلیم کے میدان میں بھی اپنے آپ کو سرخرو کریں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ تعلیمی اداروں میں عدم تشدد کے فلسفے کو اپنا یا ہے آج لوگ وہی باتیں کررہے ہیں جو باچا خان اور ولی خان ایک صدی قبل کہہ رہے تھے کہ تشدد اور نفرت سے مسائل حل نہیں ہونگے بلکہ معاشرے کو ترقی دینے کیلئے سب کو ساتھ لیکر چلنا ہوگا۔ انہوں نےکہاکہ جب تک ہم معاشرے کو صحیح راستہ فراہم نہیں کرینگے حالات کبھی ٹھیک نہیں ہوسکتے۔ اس موقع پر صوبائی جی ایس محمد نور لون ترجمان گل صدام بازئی ،شاہ محمود ترکء ،صدام پانیزئی محمود لونی اور علااودین کاکڑ نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین