• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی اعظم سواتی سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کی وفاقی وزیر اعظم سواتی سے ملاقات
فائل فوٹو

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر پارلیمانی امور محمد اعظم خان سواتی نے ملاقات کی، ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی و پارلیمانی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے وزیر پارلیمانی امور کوہدایت کی کہ اپوزیشن کے گرفتار ارکان پارلیمنٹ کے پروڈکشن آڈرز کے مطالبے پر قانونی و آئینی جواب ایوان میں پیش کیاجائے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ریفرنس فوری دائر کرنا ہے یا حکمت عملی تبدیل کرنی ہے، حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ملاقات میں الیکشن کمیشن کے 2 نئے ممبران کی تقرری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے وزیر اعظم کو مختلف آرڈیننسز اور بلز پر بریفنگ دی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ آرڈیننسز اور بلز کے معاملے میں تیزی لائی جائے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے دوران خیرمقدمی اجتماعات کا انعقاد کیا جائےگا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ امریکا کے دوران ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن اور نیو یارک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین