• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

دنیا کے پہلے تیرتے جوہری بجلی گھر کا 5 ہزار کلومیٹر کا سفر مکمل

دنیا کے پہلے تیرتے جوہری بجلی گھر کا 5 ہزار کلومیٹر کا سفر مکمل


ماسکو(آئی این پی ) دنیا کے پہلے تیرتے ہوئے روسی جوہری بجلی گھر نے اپنا 5 ہزار کلومیٹر کا سفر مکمل کر لیا۔ اس نے یہ فاصلہ شمالی قطب سے ملک کے انتہائی مشرقی علاقے تک سفر کے دوران طے کیا۔روس کی جوہری ایجنسی روساتام نے کہا ہے کہ تیرتا ہوا جوہری پاور پلانٹ پیوک پہنچ گیا ہے جہاں وہ مقامی گرڈ کو بجلی فراہم کرنے کا کام اس سال کے آخر تک شروع کر دے گا۔اس تیرتے ہوئے جوہری بجلی گھر نے مورمانسک سے جوہری ایندھن حاصل کرنے کے بعد 23 اگست کو شمالی قطبی علاقے کی جانب اپنا سفر شروع کیا تھا۔470 فٹ لمبے اور تقریبا 100 فٹ چوڑے پلیٹ فارم کو جہازوں سے باندھ کر پیوک لایا گیا۔پلیٹ فارم پر 35 میگا واٹ کے دو جوہری ری ایکٹر نصب ہیں۔ جدید طرز کا یہ بجلی گھر تقریباً 1000 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ تیرتا ہوا جوہری بجلی گھر ایک لاکھ آبادی کی بجلی کی ضروریات پوری کرنے اور آئل پلیٹ فارمز کو ان کی ضرورت کی بجلی مہیا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روساتام کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شمالی قطبی علاقے میں پائیدار ترقی کی جانب ایک چھوٹا اور کاربن گیسوں کا اخراج روکنے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔

تازہ ترین