• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹاسک فورسز کا آپریشن ،مزید161بجلی چورپکڑے گئے

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے ٹاسک فورسز کے ہمراہ آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں161بجلی چورپکڑلئے جن کو2لاکھ 80ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر48لاکھ64ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 6مقدمات درج کئے گئے ،ملتان میں بجلی چوری پر تھا نہ پولیس نے محمد شکیل، راشد، ارشاد، محمدمبین، اسد نذیر، طارق، مجاہد حسین کیخلاف مقدمات درج کرلئے، دریں اثنا جان محمد کالونی میں ایس ڈی او رانا عبدالرزاق کی قیادت میں میپکو ٹیم نے چھاپہ مار کر نجی کلینک سے بجلی چوری پکڑلی ، ڈائریکٹ لائن سے 5 سے زائد اے سی چلائے جارہے تھے،موقع پر پولیس بلا کر ڈاکٹر شاہد کو گرفتار کرا دیا گیااور بجلی چوری کے آلات قبضے میں لے لئے گئے جبکہ 14 ہزار بجلی یونٹس چوری کا جرمانہ کیا گیا جس کی وصولی بھی کر لی گئی۔
تازہ ترین