• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی شہر میں ہیٹ ویو کا دوسرا دن


کراچی شہر میں معتدل ہیٹ ویو کا آج دوسرا دن ہے جبکہ سمندری ہوائیں معطل رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی میں’ہیٹ ویو‘ کی نئی لہر

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرقی علاقوں سےگرم اورخشک ہوائیں چل رہی ہیں، سمندری ہوائیں معطل ہونے سے گرمی کی شدت محسوس کی جارہی ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔

تازہ ترین