• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اینٹی کرپشن کی پی ایچ اے میں غیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن راولپنڈی نے پی ایچ اے راولپنڈی میں مبینہ طورپرغیرقانونی بھرتیوں کی انکوائری شروع کردی ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرراولپنڈی عقیل احمدخان جن کے پاس 2017میں پی ایچ اے کے ڈی جی کااضافی چارج تھاانہیں 5اکتوبرکودفتراینٹی کرپشن راولپنڈی طلب کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی میں 2017میں 20 ملازمین کی خلاف قانون بھرتیوں بارے انکوائری شروع کردی ہے۔انہیں پانچ اکتوبرکوجے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے لئے کہاگیاہے۔
تازہ ترین