• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ عباسی گٹار بجاتے ہوئے




حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی شوبز جوڑی حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور عباسی کا شمار پسندیدہ ترین جوڑیوں میں ہورہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے: حمزہ عباسی، نیمل خاور رشتہ ازدواج میں منسلک

ازدواجی زندگی کے بعد سے ہی دونوں کی جانب سے اپنے مداحوں کے لیے دلچسپ کیپشن کے ساتھ تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کی جاتی ہیں۔

 اس بار نیمل نے حمزہ کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام اسٹوری میں لگائی جس میں وہ ’قومی ترانے‘ کی دھن پر گٹار بجا رہے ہیں ۔

نیمل کی جانب سے شیئر کی جانے والی اسٹوری میں رات 2 بج کر سات منٹ کا وقت بتایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نیمل کاحمزہ کے ساتھ لی گئی ایک سیلفی پر تبصرہ

حمزہ کے سامنے مختلف پینٹگز کے برش اور پینٹنگ بورڈ بھی دکھائی دے رہا ہے۔

View this post on Instagram

Post dinner date ️

A post shared by Naimal Khawar Abbasi (@naimalkhawarkhan) on


اسٹوری سے واضح ہوتا ہے کہ حمزہ عباسی اداکاری اور میزبانی کے علاوہ میوزک سے بھی خاصا شغف رکھتے ہیں۔

 حمزہ عباسی بے شمار خداد صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ انہوں نے مقابلے کا امتحان پاس کر کے پولیس کے محکمے میں نوکری کر چکے ہیں۔

حمزہ اداکاری ، میزبانی میں تو اپنا نام بنا ہی چکے ہیں لیکن نیمل کی نئی ویڈیو نے ان کی اس صلاحیت کو بھی روشناس کروایا کہ و ہ ایک اچھی موسیقار بھی ہیں۔

حمزہ عباسی 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے جیو ٹی وی کے ڈرامے ’الف‘ میں قلب مومن کا مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ نیمل نے شادی کے بعد شوبز انڈسٹری کو باقائدہ خیر باد کہہ دیا۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان کی شادی رواں سال 25 اگست کو اسلام آباد میں سادگی سے ہوئی تھی۔

تازہ ترین