• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر اکمل نے تلکرتنے دلشان کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا


عمر اکمل نے دلشان تلکرتنے کا ریکارڈ برابر کردیا
حالیہ سیریز میں عمراکمل کا مسلسل دوسرا گولڈن ڈک

پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل نے ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ 10مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوکر سری لنکا کے تلکرتنے دلشان کا عالمی ریکارڈ برابر کردیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرے ٹی 20 کے دوران 51 رنز پر پاکستان ٹیم کے 3 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تو عمر اکمل بیٹنگ کے لیے میدان میں اُترے، لیکن وہ ونندو ہسارانگا کی پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

حالیہ سیریز میں یہ دوسرا موقع ہے جب عمر اکمل کو مسلسل ’گولڈن ڈک‘ ملا ہے، پہلے ٹی20 میں بھی وہ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے: عمراکمل نے شاہد آفریدی کو پیچھے چھوڑ دیا

عمر اکمل ٹی20 کیریئر کے 83 میچوں کی 78 اننگز میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ سری لنکا کے تلکرتنے دلشان بھی 10 مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

یہ بھی پڑھیے: احمد شہزاد اور عمر اکمل کو پلان دے دیا، مصباح

سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی 8 اور عمراکمل کے بھائی کامران اکمل 7 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین