• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں کے آڈٹ کے لیے کمیٹی قائم

لاہور(خصو صی نمائندہ) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں سرکاری زمینوں کے آڈٹ کے لیے کمیٹی قائم کردی ۔صوبائی وزیر قانون ،پارلیمانی امور وسوشل ویلفیئر راجہ بشارت کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ صوبائی وزیرمال نائب سربراہ ، ممبر کالونیزکمیٹی کے رکن اورسیکرٹری ہوں گے ۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری قانون اور ڈی جی پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہیں۔ کمیٹی ہر ضلع میں زرعی، سکنی اورکمرشل اراضی کا آڈٹ کرے گی۔کمیٹی صوبہ بھر میں الاٹ شدہ، لیز شدہ، تجاوزات شدہ اراضی، اسکی سالانہ آمدن اور بقایا جات کے کوائف اکٹھے کرے گی۔کمیٹی ایک ماہ کے اندر تمام امور پر مبنی تفصیلی رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کرے گی۔ راجہ بشارت نے کہاکہ کمیٹی صوبہ بھر میں بننے والی ہائوسنگ سکیموں بالخصوص جعلی ہائوسنگ سکیموں کا خصوصی آڈٹ کرے گی۔
تازہ ترین