کراچی (نیوز ڈیسک) شرح نمو میں بھارت بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی نیچے چلا گیا، عالمی بینک کے مطابق رواں برس مجموعی طور پر جنوبی ایشیا میں شرح ترقی میں سست روی کا امکان ہے۔ اسی طرح رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو بھی مزید کم ہو کر 2.4 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔ بھارت کی شرح نمو 6.9 فیصد سے گر کر 6 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ بنگلہ دیش میں شرح نمو 8.1 تک رہنے کا امکان ہے جبکہ اسی طرح نیپال میں شرح ترقی 6.5 فیصد تک ہوسکتی ہے۔