• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاقت علی خان نے اپنی زندگی قوم کیلئے وقف کردی تھی‘صالح محمد خان

پشاور(نمائندہ خصوصی) مزار قائد کراچی قرآن خوانی کمیٹی کے چیئرمین اور مادر ملت فاطمہ جناح کے قریبی ساتھی صالح محمد خان نے کہا ہے کہ شہید ملت لیاقت علی خان نے اپنی زندگی ملک و قوم کی خوشحالی کے لئے وقف کر رکھی تھی اور اس مشن کے لئے انہوں نے اپنی جان بھی قربان کر دی۔ انہوں نے پشاور پریس کلب میں شہید ملت لیاقت علی خان کی برسی کے سلسلے میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بائیس کروڑ عوام کا مستقبل پاکستان سے وابستہ ہے اگر پاکستان ہے تو ہم آزاد زندگی بسر کریں گے ۔ تقریب کے اختتام پر صالح محمد خان کی طرف سے پشاور کے صحافیوں کو شہید ملت ایوارڈ دیا گیا۔
تازہ ترین