پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کنٹرول لائن پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی سے مودی کا جنگی جنون عیاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کے مذموم عزائم کا نوٹس لے ۔
واضح رہے کہ آج بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے تین سیکٹرز پر شہری آبادی کو بلااشتعال فائرنگ کا نشانہ بنایا جس میں پانچ شہری شہید ہوئےاور ایک جوان نے جامِ شہادت نوش کیا ۔
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں نو بھارتی فوجی ہلاک اور بھارتی فوج کے دو بنکرز تباہ کردیے ۔
بھارتی فوج نے اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے کے لیے سفید جھنڈا بھی لہرا دیا ۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے کے بجائے پاکستانی میڈیا کی اخلاقی اقدار پر عمل کر کے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کرے ۔