• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

مقبوضہ کشمیر میں 77 ویں روز بھی کرفیو، تجارتی مراکز بند

مقبوضہ کشمیر میں 77 ویں روز بھی کرفیو، تجارتی مراکز بند 

سرینگر(جنگ نیوز)مقبوضہ کشمیرمیں مسلسل 77 ویں روز بھی بھارتی فوج کا لاک ڈائون اور کرفیو برقرار رہا،وادی کے عوام کو اسپتال اور ڈاکٹروں تک رسائی نہیں،شہریوں کو ٹرانسپورٹ میسر نہیں،دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند رہے،5 اگست کے بعد سے سرینگر کی جامع مسجد بند ہے، جامع مارکیٹ کے باہر بھی بھارتی فوجیوں کی بڑی تعداد موجود ہے،بھارتی حکومت کے تعلیمی اداروں کے کھل جانے کے اعلانات کے باوجود طلبا اسکولوں،کالجز اور یونیورسٹی میں نہیں پہنچ پارہے۔

تازہ ترین