• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیزی سے موٹاپا گھٹانے والی سبزیاں کون سی ہیں؟

بڑھے ہوئے وزن میں کمی لانا ہر کسی کی خواہش ہےجس کے لیے سخت ڈائیٹنگ کا سہارا لیا جاتا ہے مگر اس کے نقصانات زیادہ ہیں، اگر ڈائٹنگ میں پروٹین اور غذائیت سے بھرپور سبزیوں کا استعمال کیا جائے تو وزن میں تیزی سے کمی کے ساتھ صحت بھی اچھی رہے گی۔

تیزی سے موٹاپا گھٹانے والی سبزیاں کون سی ہیں؟


یہ بھی پڑھیے: ہلدی سے جِلد کے مسائل کیسے حل کریں؟

ماہرین غذائیت کے مطابق سبزیاں ہماری غذا کا اہم حصہ ہیں۔ ہر ماہر غذائیت گوشت سے زیادہ پھلیاں اور ہرے پتے والی سبزیوں کے استعمال کا مشورہ دیتے ہیں، پروٹین انسانی جسم کے لیے ناگزیر غذا ہے، صحت مند اور وزن میں کمی کے خواہش مند افراد کے لیے پروٹین بہت ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نہار منہ کیا کھائیں؟

اب یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کونسی سبزی کھائیں جس سے پروٹین بھی ملے اور تیزی سے وزن میں کمی بھی آئے۔

ہرا سویا بین

پروٹین اور غذائیت سے بھرپور سویا بین کی پھلیوں میں وٹامن سی، کے، آئرن، کیلشیم کے ساتھ اومیگا 3 فیٹی ایسڈ بھی پایا جاتا ہے، فائبر سے بھر پور یہ پھلی ڈائٹنگ کے لیے آئیڈیل ہے۔

مٹر

مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب مٹر میں بھی پروٹین کی وافر مقدار پائی جاتی ہے، اس میں وٹامن اے ، وٹامن کے موجود ہوتا ہے جبکہ مٹر میں بہت کم کیلوریز پائی جاتی ہیں، اس کے استعمال سے بھی پروٹین کی مطلوب مقدار پوری ہو جاتی ہے اور وزن میں کمی بھی آتی ہے۔

مشرومز

دنیا بھر میں پسند کیے جانے والےمشرومز میں بھی پروٹین کی کافی مقدار پائی جاتی ہے، اس کا استعمال کئی طریقوں سے کیا جا تا ہے، مشرومز ایک لو کیلوری سبزی ہے۔

بند اور پھول گوبھی

بند گوبھی میں منرلز کا خزانہ پایا جاتا ہے جبکہ اس میں پروٹین کی زیادہ مقدار کے باعث ان دونوں سبزیوں کا استعمال وزن گرانے کے خواہش مند افراد کے لیے نہایت مفید ہے ۔

پالک

کیلشیم اور آئرن سے بھر پور پالک کے استعمال سے خون کی کمی دور ہوتی ہے، اسے ڈائٹنگ میں استعمال کیا جائے تو بہترین نتائج حاصل ہوں گے، پالک میں پروٹین کی بھاری مقدار کے باعث ماہر غذائیت اس کے استعمال کو تجویز کرتے ہیں، پالک کا استعمال سلاد کے طور پر بھی کیا جاتا ہے۔

بروکولی

سلاد کے طور پر استعمال کی جانے والی بروکولی میں قدرت نے صحت کا خزانہ رکھا ہے، اس کے استعمال سے منرلز، پروٹین اور وٹامنز کی کمی پوری ہو جاتی ہے، اس کے روزانہ کے استعمال سے وزن میں واضح کمی آتی ہے۔

واٹر کریس

پالک کی ہی ایک قسم واٹر کریس میں صفر کیلوری پائی جاتی ہے جبکہ اس ہرے پتوں والی سبزی کے استعمال سے خون میں آئرن کی نشونما کے ساتھ پروٹین کی مقدار بھی متوازن رہتی ہے، واٹر کریس کو عربیوں کے کھانے کا اہم جز بھی قرار دیا جاتا ہے۔

واٹر کریس کو گھر میں بھی اگایا جا سکتا ہے، یہ چھوٹے پتوں والی سبزی گھر کی خوبصورتی میں اضافے کے ساتھ صحت میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

تازہ ترین