• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کچھ پرانی سیوریج لائنز تبدیل کرنیکی ضرورت ہے،اویس قادر

کراچی(ٹی وی رپورٹ)کراچی شہر کی اہم ترین سڑک پر سیوریج لائن بیٹھ جانے اور گڑھا پڑنے کے حوالے سے جیوکے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ سند ھ اویس قادر شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں کچھ سیوریج لائنز بہت پرانی ہوچکی ہیں جبکہ ان تمام لائنوں کے نقشے شہری حکومت کے پاس ہیں اور انہیں پہلے آگاہ کردینا چاہئے تھا کہ سیوریج کی لائنیں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔انکا کہنا تھا کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو پوچھنا چاہئے کہ پہلے جو لائنیں ڈلیں تھیں انکا کیا ہوا،صفائی اورسیوریج کا کام انہی کا ہے ،اس لئے اگر انہوں نے پہلے یہاں کام کیا ہے تو کوتاہی کیسے ہوئی؟سندھ حکومت شہر کے مسائل کو سمجھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم نے ورلڈ بینک کی معاونت سے کراچی میں ایک پراجیکٹ شروع کیا ہے جس میں سیوریج لائنیں بھی تبدیل ہونی ہیں۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن بحیثیت ایک ذمہ دار سیاسی شخصیت کے وہ ہمیشہ افہام و تفہیم کی سیاست کرتے ہیں۔جےیو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہاکہمذاکرات کے باوجودڈیڈ لاک ہے۔پروگرام میں سکندر بخت ،سیمی جمالی ودیگرنے اظہار خیال کیا۔

تازہ ترین