• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور راہداری کا خیرمقدم، مذہبی آزادیوں کو فروغ ملے گا،امریکا

لاہور(جنگ نیوز)امریکانے کرتارپور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو مبارکباد دی ہےاورکہاہےکہ یہ ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے، اب سکھ کمیونٹی دربار کرتارپورصاحب کی زیارت کرسکے گی، اقدام سے مذہبی آزادیوں کو فروغ ملے گا۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن اورٹاگس نے ایک وڈیو بیان میں کہا کہ امریکا کرتارپورراہداری کھولنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہےاوردونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہے، کرتار پور ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے‘اس اقدام سے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ ملے گا۔

تازہ ترین