آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ15؍ ربیع الثانی 1441ھ 13؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جاپان: ملازمت پیشہ خواتین کے چشمہ لگانے پر پابندی

جاپان: ملازمت پیشہ خواتین کے چشمہ لگانے پر پابندی


جاپان کی مختلف کمپنیوں نے اپنے دفاتر میں کام کرنے والی خواتین کے لیے لباس کے قوانین نافذ کردیے جس کے تحت ڈیوٹی کے دوران چشمہ لگانے اور ہیل والی سینڈل پہننے پر پابندی ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق کمپنیوں نے یہ فیصلہ اچھا تاثر پیش کرنے کی وجہ سے کیا۔

پابندی عائد ہونے کے بعد جاپان میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس اقدام کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔

ملازمت پیشہ جاپانی خواتین نے کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فی الفور اس پابندی کو ختم کریں۔

جاپان میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی رہنما کین ڈوئی کا کہنا تھا کہ ’’اگر یہ قانون صرف خواتین کے لیے نافذ کیا گیا تو یہ امتیازی رویہ کہلائے گا جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے‘‘۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید