• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلام سرور نے اثر انداز ہونے کی کوشش کی: اسلام آباد ہائیکورٹ

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر غلام سرور خان عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔


اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر غلام سرور اور وزیرِ اعظم عمران خان کی مشیر برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللّٰہ نے ریمارکس دیے کہ غلام سرور خان عدالتی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی وزیر نے عدالتی فیصلوں پر لوگوں کے ذہنوں میں شکوک پیدا کیے، اداروں پر سے اعتماد اٹھانے کی کوشش کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر غلام سرور خان نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی اور کہا کہ وہ یہ کیس لڑنا نہیں چاہتے۔

یہ بھی پڑھیئے: وفاقی وزیر غلام سرور کو عدالتی نوٹس جاری

انہوں نے عدالت عالیہ سے شوکاز نوٹس جاری کرنے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کرنے کی استدعا بھی کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے غلام سرور خان اور فردوس عاشق اعوان کی غیر مشروط معافی پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تازہ ترین